مقبول خبریں
غزہ اور لبنان جنگ میں کتنے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے؟ اعداد و شمار جاری
اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان جنگ کے دوران ہلاک فوجیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ اور لبنان میں اب تک 777 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوئے جب کہ 5206 افسران اور سپاہی زخمی ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 707 اسرائیلی فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے اور 291 صیہونی فوجی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ سے جنگ؛ 90 اسرائیلی فوجی جہنم واصل! نقصانات نے ہوش اڑادیے
دوسری جانب ایک ماہ میں 70 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کی میتیں لبنان سے اسرائیل پہنچنے کے بعد اسرائیل نے دو دن پہلے لبنان سے فوجیں نکالیں اور دو دن بعد جنگ بندی اور حزب اللہ سے سیز فائر کیلئے مسودہ تیار کرلیا۔
ی الوقت اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ سے جنگ بندی کیلئے سرکاری اعلان نہیں کیا لیکن اسرائیل کے سرکاری میڈیا نے اس کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کی اہم قیادت کی موت بھی حزب اللہ کے مزاحمت کارروں کے حوصلے پست نہ کرسکی اور حزب اللہ کے مزاحمت کارروں نے لبنان میں اسرائیلی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔