مقبول خبریں
پاکستان میں سرمایہ کاری مزید بڑھادی ہے، خالد بن عبدالعزیز
سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالرز کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جب پاکستان گئے تھے تو 27 مفاہمتی یادداشتوں کے تحت 2.2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پر اتفاق ہوا تھا، اس وقت ہی کہا تھا کہ یہ آغاز ہے، اس میں مزید اضافہ بھی کریں گے۔
خالد بن عبدالعزیز نے کہا کہ آج 2 سے 3 ہفتوں بعد ان ایم او یوز کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہوگئی ہے، ایم او یوز پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر خوش حالی اور ترقی کی منازل طے کریں گے، مشترکہ اہداف حاصل کریں گے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری اور شاہی دیوان کے مشیر نے ملاقات کی تھی۔