مقبول خبریں
حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم آج پہلا اہم خطاب کرینگے
بیروت: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم آج 30 اکتوبر بروز بدھ کو اپنا پہلا خطاب کریں گے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق شیخ نعیم قاسم لبنانی حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے آج اپنا پہلا خطاب کریں گے جس میں وہ آئندہ مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کرینگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم لبنانی وقت کے مطابق 03:00 بجے پہلا خطاب کرینگے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 06:00 بجے متوقع ہیں۔
60 سالہ مذہبی رہنما حزب اللہ میں ایک تجربہ کار شخصیت ہیں، جو 1991 سے لبنانی مزاحمتی گروپ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کون ہیں؟
حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم کون ہیں؟
شیخ نعیم قاسم، حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ آپ ایک ممتاز شیعہ عالم ہیں، اس سے پہلے حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے، شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی سیاست اور مزاحمتی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی پیدائش 1953 میں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے میں ہوئی۔
انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم لبنان میں حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لئے نجف عراق کا رخ کیا، جہاں انہوں نے اسلامی فقہ اور اصول میں مہارت حاصل کی۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کے خلاف جہاں ضرورت پڑی حزب اللہ اقدام کرے گی، شیخ نعیم قاسم
شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کی بنیاد رکھنے میں معاونت فراہم کی اور تنظیم میں مختلف اہم ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ انہوں نے اپنے نظریات اور تعلیمات سے حزب اللہ کے اصول و ضوابط کو مضبوطی فراہم کی۔ ان کی ذمہ داری کے دوران حزب اللہ ایک مضبوط مزاحمتی قوت کے طور پر ابھری، جو لبنان کی خودمختاری اور فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے سرگرم رہی۔
نعیم قاسم کو حزب اللہ کے مرحوم سیکریٹری جنرل عباس الموسوی کے تحت ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا تھا، جو 1992 میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، اور حسن نصراللہ کے رہنما بننے تک اس عہدے پر فائز رہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز منگل کو حزب اللہ کی شوریٰ کونسل نے شیخ نعیم قاسم کو بطور لبنانی تحریک حزب اللہ کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ شیخ نعیم قاسم طویل عرصے سے حزب اللہ کے سرکردہ ترجمانوں میں سے ایک رہے ہیں اور غیر ملکی میڈیا کے ساتھ کئی انٹرویو ز کرتے رہے ہیں۔