مقبول خبریں
ٹیکس گوشواروں سے متعلق تاجر برادری کیلئے اہم ہدایت
اسلام آباد: چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے انکم ٹیکس گوشواروں سے متعلق تاجر برادری کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے اہم پیغام میں کہا کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی کل آخری تاریخ کل ہے
نعیم میر نے کہا کہ کل ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ ہے جس میں توسیع کے منتظر نہ رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کے خلاف منظم آپریشن ہوگا، ہمارا کام آپ تاجر دوستوں کو آگاہی دینا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ عام تاجر گمراہی کا شکار رہے، ایف بی آر نان فائلر کیٹیگری کا خاتمہ کرنے والی ہے۔
مزید پڑھیں:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار توسیع
چیف کوآرڈینیٹرنعیم میر کا مزید کہنا تھا کہ یکم نومبر سے ایف بی آر نے نان فائلر تاجروں کیخلاف سخت اقدامات کرنے ہیں۔