مقبول خبریں
سعود شکیل نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگادی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے گزشتہ دنوں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست کا بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا، سعود شکیل کو 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پر تیسرے ٹیسٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
ٹاپ ٹین میں ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے راچن رویندر بھی شامل ہیں جنہوں نے بھی 8 درجے ترقی کرتے ہوئے 10 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: سلمان علی آغا نے بابر اور رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا
ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں۔
بھارت کے یشسوی جیسوال بھی ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے تاہم ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے ساتھ 14 ویں نمبر جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 19 ویں سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔