مقبول خبریں
کینیڈا نے بھارتی وزیر داخلہ پر بڑا الزام لگا دیا
کینیڈین حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر بڑا الزام لگاد دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندو قوم پرست نریندر مودی کے قریبی ساتھی بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کی سازشوں کے پیچھے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ اخبار نے سب سے پہلے خبر دی تھی کہ کینیڈین حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ امت شاہ کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنانے کے لئے تشدد اور دھمکیوں کی مہم کے پیچھے تھے۔
کینیڈا کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ موریسن نے ایک پارلیمانی پینل کو بتایا کہ انہوں نے امریکی اخبار کو بتایا کہ امت شاہ ان سازشوں کے پیچھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت نے کینیڈا میں مداخلت کرکے خوفناک غلطی کی، کینیڈین وزیراعظم
کینیڈا؛ ورک پرمٹ پر جانے والوں کیلئے بری خبر
کینیڈا نے اکتوبر کے وسط میں بھارتی سفارتکاروں کو 2023 میں کینیڈا کی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام پر ملک بدر کر دیا جس کے جواب میں بھارت نے بھی کینیڈین سفارتکاروں کو ملک کیا تھا۔
کینیڈین کیس ہندوستان کی طرف سے غیر ملکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسندوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی واحد مثال نہیں۔
واشنگٹن نے سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر وکاس یادو پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔