ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

حکومت کا کم از کم اجرت میں بڑے اضافے کا اعلان

30 اکتوبر, 2024 09:30

برطانوی حکومت نے کم از کم اجرت میں چھ فیصد سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل سے کم از کم اجرت 12 پاؤنڈ سے زائد فی گھنٹہ ہوجائے گی، کم عمر کارکنوں کے لیے اجرت میں 16 سے 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی  وزیر خزانہ ریچل ریوز نے پہلی بجٹ تقریر میں اجرت بڑھانے کا اعلان کیا جب کہ اجٹ میں اخراجات، سرمایہ کاری اور ٹیکس میں بڑے اضافے کی توقع ہے۔

18 سے 20 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرح 8.60 پاؤنڈ سے بڑھ کر 10 پاؤنڈ فی گھنٹہ جب کہ 16 سے 17 سال کی عمر کے افراد کے لئے فی گھنٹہ کی شرح 18 فیصد بڑھ کر 7.55 پاؤنڈ ہو جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اضافے سے 30 لاکھ سے زیادہ کارکنوں کو فائدہ ہوگا اور یہ تمام ملازمین کے لئے حقیقی زندہ اجرت فراہم کرنے کی طرف ایک "اہم قدم” ہے۔

ریوز کی جانب سے پیش کردہ تبدیلیوں کا مطلب ہے کہ نام نہاد "قومی زندہ اجرت” پر کل وقتی کام کرنے والا بالغ شخص اضافی 1,400 پاؤنڈز کمائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top