مقبول خبریں
گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے پر کیون پیٹرسن پی سی بی پر پھٹ پڑے
سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے اچانک مستعفی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ گیری کرسٹن کی کوچنگ سے کیسے محروم ہوگئی؟ کچھ ہفتوں قبل ایک قدم آگے بڑھے اور آج دو قدم پیچھے ہوگئے۔
پیٹرسن نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کے نظام کے لئے نقصان دہ فیصلے کرنا بند کریں۔
خیال رہے کہ گیری کرسٹن نے اپریل 2024 میں ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کی قیادت کے لیے دو سالہ معاہدے پر پی سی بی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن بورڈ کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے انہوں نے صرف چھ ماہ بعد ہی استعفیٰ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان کا بڑا فیصلہ
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفی
خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستان کے نئے کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی کے درمیان متنازع تبدیلی کے بعد بڑھتے ہوئے تناؤ کی وجہ سے گیری کرسٹن مستعفیٰ ہوئے تاہم اس متعلق انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔