ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

زمبابوے کی خاتون نے عاطف اسلم کا گانا گنگنا کر سب کو حیران کردیا

29 اکتوبر, 2024 15:42

لندن میں عاطف اسلم کا گانا گاتے ہوئے زمبابوے کی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے اردو زبان میں اپنی متاثر کن روانی سے ناظرین کو حیران کردیا۔

برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار عامر ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کے مشہور گانے ‘تیرے سنگ یارا’ کا گانا شیئر کیا ہے۔

عامر ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ ان خاتون کا تعلق زمبابوے سے ہے مگرپھر بھی انہوں نے گانا کمال گایا۔

زمبابوے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے عامر ہاشمی کے ساتھ گلی کے وسط میں پرفارم کرتے ہوئے راہگیروں کو حیران کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amir Hashmi🇬🇧 (@amir.hashmi22)

سوزن چیتومبی نامی خاتون نے پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں اپنے ساتھی گلوکار کے ساتھ گانے کے تجربے کی تعریف کی۔

سوزن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی ریلز میں اپنی گلوکاری کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوزن کی اردو گانا سیکھنے کی لگن اور اسے بے عیب انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت کو سراہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top