مقبول خبریں
حزب اللہ نے نئے سربراہ کا اعلان کردیا
بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شیخ نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ٹیلی گرام چینل پر تقرری کا اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والے سید حسن نصراللہ کی جگہ نعیم قاسم کو نیا سربراہ منتخب کر دیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ اس کی شوریٰ کونسل نے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے اپنے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق 71 سالہ نعیم قاسم کا انتخاب کیا ہے۔
مزید پڑھیں:نعیم قاسم حزب اللہ کے عارضی عبوری سربراہ منتخب
1991 میں نعیم قاسم کو حزب اللہ کے اس وقت کے سیکریٹری جنرل عباس الموسوی نے حزب اللہ کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا تھا جو منتخب کرنے کے اگلے برس اسرائیلی ہیلی کاپٹر حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
شہید حسن نصر اللہ کے سربراہ بننے تک نعیم قاسم اپنے کردار میں رہے اور طویل عرصے سے حزب اللہ کے سرکردہ ترجمانوں میں سے ایک رہے ہیں۔ 71 سالہ شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے نائب سربراہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے جب کہ وہ حزب اللہ کے بانی ارکان میں شمار ہوتا ہے۔
خایل رہے کہ سید حسن نصراللہ 27 ستمبر کو اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے جس کے ایک ہفتے بعد حزب اللہ کے سینئر رہنما اور ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین بھی شہید ہوگئے تھے۔