منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

29 اکتوبر, 2024 13:56

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا یکدم 1600 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 3350 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 16 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا نرخ 2755 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قدر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top