مقبول خبریں
پنجگور میں مسلح ملزمان کی ڈیم پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 جاں بحق
![پنجگور میں مسلح ملزمان کی ڈیم پر مامور افراد پر فائرنگ، 5 جاں بحق](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/10/firing.jpg)
پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجگورکے علاقے پروم میں ڈیم کی دیکھ بھال پرمامور مقامی افراد پر فائرنگ کی گئی۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ جاں بحق افراد کی میتیں ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں خوراج کی فائرنگ سے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید
دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے سرفراز بگٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی کو روکنے کے لئے دہشت گردی کی کارروائیاں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کو ان کے اقدامات پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مقاصد کبھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔