مقبول خبریں
ایپل کا ہیکرز کو کروڑوں روپے انعام دینے کا اعلان
ایپل ہیکرز کو نئے مصنوعی ذہانت کے نظام کو کامیابی سے ہیک کرنے پر 10 لاکھ ڈالر ادا کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی ہیکر کامیابی کے ساتھ کمپنی کے نئے مصنوعی ذہانت پر مبنی سرورز میں داخل ہو جاتا ہے تو اسے 10 لاکھ ڈالر یعنی 29 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد تک کا انعام دیا جائے گا۔
کمپنی کی جانب سے پرائیویسی کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ سرورز ڈیزائن کرنے کے بعد سامنے آیا، یہ سرورز صارف کی درخواست مکمل ہوتے ہی اسے حذف کردیں گے۔
ایپل کے سروسز اینڈ-ٹو-اینڈ خفیہ کاری بھی پیش کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ٹیک کمپنی ایپل انٹیلی جنس کے ذریعہ کی گئی صارفین کی درخواستوں کو بازیافت نہیں کرسکے گی۔
ایپل نے سکیورٹی کمیونٹی سے پرائیویسی فنکشن کی جانچ پڑتال کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ پرائیویٹ کلاؤڈ کمپیوٹ میں آپ کی تحقیق کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے ہم ایپل سیکیورٹی باونٹی کو توسیع دے رہے ہیں۔
ان میں نجی کلاؤڈ کمپیوٹ کو دور سے ہیک کرنے کا طریقہ تلاش کرنے اور صارف کی ڈیٹا کی درخواست کو بے نقاب کرنے کے لئے ڈھائی لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی۔
اگر کوڈ پر عمل درآمد میں من مانی خامیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے تو اس کے لئے ایک ملین ڈالر کا حیرت انگیز انعام دیا جائے گا۔
ایپل نے کہا کہ نجی کلاؤڈ کمپیوٹ اب تک کا سب سے جدید سکیورٹی آرکیٹیکچر ہے جو کلاؤڈ اے آئی کمپیوٹنگ کے لئے بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا اور ہم سسٹم میں اعتماد پیدا کرنے اور اسے مزید محفوظ بنانے کے لئے ریسرچ کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔