ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

قومی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان کا بڑا فیصلہ

29 اکتوبر, 2024 11:48

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے بابر اعظم کی حمایت میں ٹویٹ کے بعد اپنے ایجنٹ سے علیحدگی اختیار کرلی۔

فخر زمان کے بڑے بھائی گوہر زمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان آج سے سایا کورپوریشن کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سایا کورپوریشن وائٹ بال کے نئے کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ مبینہ طور پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے جو فخر کے ایجنٹ کی جانب سے نامناسب وقت پر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

اس پوسٹ کی ٹائمنگ نے فخر زمان کو مشکل صورتحال میں ڈال دیا اور شکوک و شبہات کو جنم دیا جس کے بعد فخر زمان کو نہ صرف دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کیا گیا بلکہ مذکورہ ٹویٹ پر انہیں شوکاز نوٹس کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

متنازع ٹویٹ سے قبل فخر زمان محدود اوورز کی ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدواروں میں سے ایک تھے لیکن بعد ازاں انہیں پی سی بی کے سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی فہرست سے بھی باہر کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top