بدھ، 13-نومبر،2024
بدھ 1446/05/11هـ (13-11-2024م)

اسرائیل نے مزید تین فلسطینی صحافیوں کو شہید کردیا

28 اکتوبر, 2024 13:20

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید تین فلسطینی صحافی شہید ہوگئے جس کے بعد گذشتہ سال سے اب تک شہید فلسطینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 180 تک پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں کی شناخت الاقصیٰ ٹی وی سے تعلق رکھنے والے سید رادوان، صناد نیوز ایجنسی کے حمزہ ابو سلمیہ اور القدس فاؤنڈیشن کے لیے کام کرنے والے حنین برود کے نام سے ہوئی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے باوجود اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال سے غزہ کی پٹی پر تباہ کن حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی صحت حکام کے مطابق اب تک تقریبا 43 ہزار افراد اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوچکے۔

یہ بھی پڑھیں: مصری صدر نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کی نئی تجویز دے دی

اسرائیلی حملے نے جاری ناکہ بندی کے دوران علاقے کی تقریبا پوری آبادی کو بے گھر کر دیا جس کی وجہ سے خوراک، صاف پانی اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اسرائیل کو غزہ میں اپنے اقدامات پر عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top