مقبول خبریں
ہیڈ کوچ گیری گرسٹن اور پی سی بی آمنے سامنے آگئے
قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آمنے سامنے آگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ روانہ ہوسکے، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے بات نہ ماننے پر آسٹریلیا نہ جانے کا عندیہ دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ وائٹ بال ٹیم، سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں میں مجوزہ کھلاڑیوں کی شمولیت نہ ہونے پر گیری کرسٹن نے بورڈ کے فیصلوں سے اختلاف کیا۔
اس کے علاوہ ذرائع نے کہا ہے کہ گیری کرسٹن سپورٹنگ اسٹاف میں غیر ملکی شمولیت کے خواہاں تھے جب کہ پی سی بی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے موقف پر ڈٹ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ پر غور
دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سات ممبران آسٹریلیا روانہ ہوگئے، آسٹریلیا روانہ ہونے والوں میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، فیصل اکرام شامل ہیں۔
واضح پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ایم سی جی میں چار نومبر کو کھیلے گی۔