مقبول خبریں
پرچہ لیک ہونے کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا پرچہ لیک ہونے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے بعد انکوائری کمیٹی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کا انکشاف کیا تھا جس پر سندھ ہائی کورٹ نے طلبہ کے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔
دی نیوز کی رپورٹ میں انکوائری کمیٹی کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی پوری ایم ڈی کیٹ کو ہر مرحلے پر نقصان پہنچایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بدنظمی؛ طلبہ تنظیم کا شدید احتجاج
مذکورہ ٹیسٹ کے لئے بیٹھنے والے درخواست گزاروں نے نتائج کی صداقت کو اس بنیاد پر چیلنج کیا کہ وہ لیک ہونے سے سمجھوتہ کر چکے ہیں اور دعویٰ کیا کہ ایم ڈی کیٹ انتظامیہ کچھ امیدواروں کو پرچہ فراہم کرکے ان تک رسائی کو آسان بنانے میں ملوث ہے۔
عدالت نے کمیٹی کے سفارشات پڑھنے کے بعد ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت کے تمام نمائندے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور ڈاؤ یونیورسٹی کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر اتفاق کیا ہے کہ اس معاملے میں ایم ڈی کیٹ کو دوبارہ لیا جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ یہ حکم ایم ڈی کیٹ کے انعقاد میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف صوبائی ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواستوں کے بعد دیا گیا ہے۔