مقبول خبریں
ایرانی سپریم لیڈر کا پاسداران کو اسرائیل کیخلاف جوابی کارروائی کا حکم
ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکام کو اسرائیل کے حملوں کے بعد پاسداران انقلاب کو جوابی کارروائی کا حکم دیدیا۔
مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کو اسرائیلی حملے کا جواب دینے کیلئے فوجی منصوبے تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے دو عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے زیر غور منصوبوں میں اسرائیل کی طرف 1 ہزار سے زائد بیلسٹک میزائلوں کیساتھ حملہ شامل تھا۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اسرائیل پر ایک دن میں 48 حملے کرڈالے
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر اسرائیل آئل تنصیبات یا جوہری مقامات کو نشانہ بناتا ہے یا ایرانی رہنماؤں کو قتل کرتا ہے، تو یہ لازمی طور پر اسرائیل کیخلاف سخت جوابی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔