مقبول خبریں
پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ 15 آئی فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا فلائٹ اسٹیورڈ 15 آئی فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فلائٹ اسٹیورڈ سے 15 مہنگے آئی فونز برآمد کرلیے جنہیں وہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ کینیڈا سے 15 مہنگے آئی فون لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملازم سیاحتی ویزے پر کینیڈا سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں بطور مسافر سفر کر رہا تھا تاہم ائیر پورٹ پہچنے پر کسٹم حکام نے چیکنگ کی تو ملازم کے پاس سے 15 اسمارٹ آئی فونز برآمد ہوئے۔
کسٹم حکام نے ملازم کو قانونی کارروائی کیلئے تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ذاتی حیثیت میں سفر کرنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے ملازم کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔