منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

ہنی سنگھ نے ایک رات میں 23 لڑکیوں پر کتنے لاکھ خرچ کیے؟

26 اکتوبر, 2024 18:16

بھارتی پاپ سنگر یو یو ہنی سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی کے کلب میں محض ایک رات میں 38 لاکھ روپے خرچ کردیے تھے۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں بھارتی سنگر نے بتایا کہ سال 2013 میں ایک بار دبئی کے ایک کلب میں 38 لاکھ روپے ایک رات میں شراب اور پارٹی میں خرچ کیے تھے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ بل 31 افراد کیلئے تھا جن میں 8 لڑکے اور 23 لڑکیاں تھیں۔

مزید پڑھیں: ہنی سنگھ کی مہوش حیات کیساتھ چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

گلوکار نے اپنی دلچسپ اور عیاشیانہ زندگی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے زندگی میں پارٹیوں پر بہت پیسے اڑائے۔ یہ 2013 کی بات ہے جب ہم 8 لڑکے دبئی کے ایک کلب میں پارٹی کیلئے گئے۔ بوتل پر بوتل آرہی تھی ہمارے ٹیبل پر اور لڑکیاں تھیں۔ ہم نے بہت پیسہ خرچ کیا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب دبئی بہت مہنگا ہوتا تھا۔

ہم نے 4 میزیں جوڑ رکھی تھیں اور ہماری میز پر 8 لڑکے اور 23 لڑکیاں تھیں۔ میز پر فل دارو چل رہی تھی، ہمارا بل 38 لاکھ کا بنا جس کیلئے ایک دو نہیں بلکہ 3 کریڈٹ کارڈ درکار تھے۔

مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”

یاد رہے کہ ہنی سنگھ بھارت کی پاپ میوزک انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں لیکن اپنے عروج کے دور میں وہ طبی اور نفسیاتی مسائل کے باعث انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس؛ علیزے کی بولڈ لُک! مداح بھڑک اُٹھے

گلوکار نے کچھ عرصہ قبل ہی انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھا ہے اور اپنا نیا البم جاری کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارت کے معروف پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رکھی ہے۔

دونوں کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top