مقبول خبریں
پاکستان میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی
ملک میں مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ آج 2000 روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1714 اضافے کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3350 روپے پر مستحکم ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 22 ڈالر اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2748 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کے نرخ میں 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔