مقبول خبریں
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا
دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری کل 27 اکتوبر بروز اتوار یوم سیاہ منائیں گے۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے بر خلاف اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا جس کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوا۔
کشمیری ہر سال 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، کشمیری بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔
یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے، اس حوالے سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جمعے کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حریت کانفرنس تنازعہ کشمیر کے پر امن حل پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں دیر پا امن وترقی کیلئے کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا حل ضروری ہے، غیر قانونی نظر بند کشمیری رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔
میر واعظ کا کہنا تھا کہ حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ہمیشہ پرامن راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔