بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

مشہور پی ٹی وی نیوز کاسٹر کی انڈسٹری سے بڑی شکایت

26 اکتوبر, 2024 13:17

لاہور: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) سے شہرت پانے والی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے نیوز انڈسٹری سے شکایت کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق عشرت فاطمہ نے نجی چینل پر واسی شاہ کے شو میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح انہیں نوجوانوں نے ان کی رہنمائی کرنے کے لئے کہا ہے لیکن سنجیدہ طریقے سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں خبر پڑھنے کا کوئی صحیح طریقہ نہیں ہے۔ نئے آنے والے بعض اوقات اسے اپنی آواز ریکارڈ کرنے کیلئے کہتے ہیں جسے وہ اپنی خبریں پڑھتے وقت کا پی کرسکتے ہیں لیکن یہ ہنر سیکھنے کا طریقہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی اداکارہ کو سوشانت خُودکشی کیس میں بڑا ریلیف

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں سب سے بڑی شکایت نیوز انڈسٹری سے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑی خبر یا اعلان ہمیشہ مردوں کو تفویض کیا جاتا ہے اور خواتین کو یہ اعلانات کرنے پر کبھی غور نہیں کیا جاتا۔ یہ ایک شکایت ہے جو انہیں نیوز انڈسٹری سے ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top