مقبول خبریں
حزب اللہ کے حملے؛ اسرائیلی فوجیوں کا میدانِ جنگ میں لڑنے سے انکار
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شدید حملوں کے بعد قابض اسرائیلی فوجیوں نے میدان جنگ میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کی سرحدوں پر حزب اللہ کے شدید حملوں کے بعد صہیونی فوجیوں کو جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، جس باعث سپاہیوں نے ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا ہے۔
اسرائیلی ہیوم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مجموعی طور پر 13 ہزار فوجیوں نے حزب اللہ کے مجاہدین کا سامنا کرنے سے معذوری کا ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا مضبوط دفاع، دشمن بھی اعتراف پر مجبور
گزشتہ روز 2 روز کے دوران حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 10 سے زائد فوجی جہنم واصل ہوئے ہیں جبکہ 19 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
مزید پڑھیں: 2 روز میں اسرائیل کے 10 فوجیوں کو حزب اللہ نے جہنم رسید کردیا
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ لبنان اور غزہ میں مظلوم عوام پر صہیونی فوج کے حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے جاری ہیں۔
عکا اور حیفا میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔