ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کا مضبوط دفاع، دشمن بھی اعتراف پر مجبور

25 اکتوبر, 2024 19:50

جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیلی فوج کو سخت ہزیمت کا سامنا ہے، پچھلے 24 گھنٹے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اسرائیل کے متعدد افسروں سمیت 10 فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ متعدد مرکاوا ٹینک بھی تباہ ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ہلاک و زخمی فوجیوں کے نام و رینک کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

حزب اللہ نے اب تک کی زمینی لڑائی میں 70 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور 600 زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیل کے 4 مرکاوا ٹینک، 4 ڈرون اور متعدد بلڈوزر بھی تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 2 روز میں اسرائیل کے 10 فوجیوں کو حزب اللہ نے جہنم رسید کردیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے چشم کشاء اعتراف کرتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے خلاف سخت حریف ثابت ہو رہی ہے، اور بڑے نقصانات کے بعد سنبھل چکی ہے، جس کی وجہ اس کی لچکدار کمان، ایران کی مدد اور ممکنہ اسرائیلی حملے کے خلاف کئی سالوں کی منصوبہ بندی ہے۔

مزید پڑھیں: حماس کا غزہ سے اسرائیل کے انخلاء تک جنگ بندی معاہدے سے انکار

دوسری طرف اسرائیلی فوج کے چیف نے جنوبی لبنان میں جنگ جلد ختم ہونے کا عندیہ دیا ہے، اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں جبالیہ کے مقام پر محاذ کا دورہ کرتے ہوئے آئی ڈی ایف چیف ہرزی ہلیوی نے کہا کہ ہم نے حزب اللہ کی سینئر کمانڈ کو قتل کر دیا ہے، لبنان میں جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے۔

آئی ڈی ایف چیف کے بیان اور حزب اللہ کی محاذ جنگ میں کارکردگی کو کو ملا کر دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہے کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، اسرائیلی فوج قابل ذکر پیش قدمی کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل جنوبی لبنان میں سرحدی علاقے سے جلد اپنی فوجیں واپس بلانے سے متعلق سوچ رہا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے حزب اللہ کو دریائے لیطانی سے پیچھے دکھلینے کے لیے زمینی حملے کا آغاز کیا تھا، دریائے لیطانی اسرائیل کی بارڈر سے پچیس سے تیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top