منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

پی ٹی آئی کی قیدی وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، متعدد ملزمان فرار

25 اکتوبر, 2024 17:57

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیدی وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی مقدمات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے ملزمان کی قیدی وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور متعدد قیدیوں کو چھڑا کر لے گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی وینز میں 150 سے زائد قیدیوں کے علاوہ 3 رکن صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے جبکہ نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وین پر فائرنگ کی جبکہ شیشے بھی توڑ دیے۔

تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال فرار ہونے والے ملزمان میں سے کوئی بھی پولیس کے ہاتھ نہیں آسکا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقع سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی جبکہ بیانات بھی ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وین میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے قیدی سوار تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top