منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

2 روز میں اسرائیل کے 10 فوجیوں کو حزب اللہ نے جہنم رسید کردیا

25 اکتوبر, 2024 17:48

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ زمینی جھڑپ میں اسرائیل کے مزید 5 فوجی جہنم واصل ہوگئے جبکہ 19 شدید زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی لبنان کے ایک گاؤں کی عمارت میں داخل ہوئے اور سرچ آپریشن کرنے لگے، دشمن کی آمد کو دیکھتے ہوئے حزب اللہ کے مجاہدین نے انہیں راکٹ سے نشانہ بنایا۔

ہلاک ہونے والوں میجر ڈین ماوری، آفیسر اومری لوتان، وارنٹ آفیسر ایڈان، سی پی ٹی ایلون صفرائی اور ماسٹر سارجنٹ ٹام سیگل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: حماس کا غزہ سے اسرائیل کے انخلاء تک جنگ بندی معاہدے سے انکار

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فوجی ساز و سامان کی فراہمی کیلئے میٹنگ پوائنٹ حزب اللہ نے راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا جن میں سے ایک اُس عمارت پر لگا جہاں فوجی کھڑے تھے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے 6 صحافیوں کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کا رکن بنا ڈالا

یہ راکٹس فوجیوں کو ساز و سامان فراہم کرنے والے لاجسٹک قافلے کے ارکان کو بھی لگے۔ مجموعی طور پر 19 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

گزشتہ 2 روز کے دوران مزاحمتی گروپ کے ہاتھوں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

بدھ کے روز حزب اللہ کے ساتھ جھڑپ میں سارجنٹ فرسٹ کلاس گائی بین ہاروش، وارنٹ آفیسر (ر) موردچائی ہیم اموئل، سارجنٹ میجر (ر) شموئیل ہراری، ماسٹر سارجنٹ شلومو ایویڈ نعمان، اور سارجنٹ فرسٹ کلاس شوائیل بن نتن ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top