مقبول خبریں
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا آج 800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3350 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس 100 انڈیکس پہلی بار 90 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 8 ڈالر کمی کے بعد سونے کا نرخ 2726 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
دو روز قبل ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا تھا۔