منگل، 5-نومبر،2024
منگل 1446/05/03هـ (05-11-2024م)

ڈی آئی خان میں خوارجیوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 جوان شہید

25 اکتوبر, 2024 15:25

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 10 جوانوں کو شہید کردیا۔

وزارت داخلہ کے مطابق گذشتہ رات فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر رات کی تاریکی میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایف سی کے 10 جوان شہید جب کہ تین  زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہید جوانوں نے جانیں نچھاور کرکے خوارجی دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنایا، شہید ہونے والے ایف سی کے 6 جوانوں کا تعلق جنوبی وزیرستان جب کہ 4 جوانوں کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

شہداء میں نائب صوبیدار محمد جان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان، سپاہی اخونزادہ اور سپاہی حضرت اللہ شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سپاہی مشتاق، سپاہی عبدالصمد، سپاہی عمران، سپاہی بصیر اور سپاہی مہتاب نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان کے مطابق خوارجیوں سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے زخمی ایف سی اہلکار نائیک حمزہ، سپاہی حسن اور سپاہی صابر ایوب کو علاج کے لیے سی ایم ایچ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایف سی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top