ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

ٹرمپ نے تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کا نیا منصوبہ بنالیا

25 اکتوبر, 2024 09:32

امریکی صدارتی اُمیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا نیا منصوبہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے کریک ڈاؤن کے مقابلے میں کہیں شدید ہوگا، ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو وہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری پروگرام شروع کریں گے۔

رپورٹس میں بتےایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے لیے ٹرمپ فوج کو بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں، لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن کو تحویل میں لے کر ملک بدر کرنے سے پہلے حراستی مراکز میں رکھا جائےگا۔

امریکی ریاست ایریزونا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کے لیے کچرے کے ڈبے کی طرح ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی میں آتا ہوں اور اس بارے میں بات کرتا ہوں کہ بائیڈن اور کملا ہیرس نے ہمارے ملک کے ساتھ کیا کیا تو مجھے غصہ آتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top