ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

سابقہ وزیراعظم کی جماعت کے طلبا ونگ پر پابندی عائد، دہشتگرد قرار

24 اکتوبر, 2024 20:09

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی طلبا تنظیم پر دہشتگرد قرار دیکر پابندی عائد کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے طلبا کے تحریک کے 5 اہم مطالبات میں سے ایک کو تسلیم کرتے ہوئے سابقہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور بانی شیخ مجیب کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کی طلبا تنظیم کو دہشتگرد قرار دیکر پابندی عائد کردی۔

عوامی لیگ کی طلبا تنظیم چھاترا لیگ پر الزام تھا کہ اُس نے اپنی جماعت کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کے حکم پر طلبا کی حکومت مخالف تحریک کو کچلنے کیلئے تشدد کا راستہ اپنایا۔

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کے وارنٹِ گرفتاری جاری

عبوری حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبا تنظیم چھاترا لیگ گزشتہ 15 برسوں سے قتل و غارت گری، غنڈہ گردی اور عوامی وسائل کے استحصال میں ملوث رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پرتشدد مظاہروں، شیخ حسینہ واجد کے فرار پر روینہ ٹنڈن بھی بول اٹھیں

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چھاترا لیگ پر پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

بنگلادیش چھاترا لیگ کا قیام 1948 میں عمل میں لایا گیا تھا اور یہ عوامی لیگ کی ریڑھ کی ہڈی اور طاقتور فوج کی سی حیثیت رکھتی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top