مقبول خبریں
شوہر سے طلاق کروانے والے وکیل نے اپنی مؤکلہ کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
راولپنڈی میں شوہر سے طلاق کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرنیوالی خاتون مؤکلہ کو وکیل نے ہی ریپ کا نشانہ بناڈالا۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے وکیل ایڈووکیٹ افتخار حسین کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروادیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ وکیل نے شادی کے بہانے کچہری میں بلایا اور اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کا موقف ہے کہ وکیل نے طلاق کے بعد مجھ سے شادی کا وعدہ کیا تھا اور وہ کچہری کے احاطے اور مختلف مقامات پر شادی کا بہانہ بنا کر زیادتی کرتا رہا ہے۔
متاثرہ خاتون نے شوہر سے طلاق کیلئے ایڈووکیٹ افتخار کی خدمات لیں تھی۔