مقبول خبریں
یحییٰ سنوار کے آخری لمحات کی ویڈیو نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنالیا
فلسطینیوں کیلئے مزاحمت کی علامت حماس کے شہید سربراہ یحییٰ سنوار کے آخری لمحات تک صہیونی دشمن کے مقابلے کی ویڈیو نے نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
رواں ماہ 17 اکتوبر کو قابض صہیونی فوجیوں کیخلاف غزہ کے میدان جنگ میں مقابلہ کرنیوالے مزاحمتی تنظیم کے سربراہ یحییٰ سنوار کی شہادت ہوگئی تھی، جو آخری لمحات تک اسرائیلی فوج سے لڑتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کا ناول سوشل میڈیا پر وائرل
اسرائیلی فوج کی جانب سے زخموں سے چُور یحییٰ سنوار کو دیکھنے کیلئے ڈرون بھیجا تاکہ انہیں شہید کیا جاسکے تو حماس سربراہ نے اسی ڈرون اپنی چھڑی پھینک دی تھی جس کی ویڈیو خود قابض افواج نے شیئر کی جو خوب وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں: یحییٰ سنوار کے پاس سے کیا کچھ برآمد ہوا، تصاویر منظر عام پر
سوشل میڈیا صارفین انہیں مختلف شکلوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہادت کی آرزو کرنیوالے مرد مجاہد ‘یحییٰ سنوار’ کی ویڈیو وائرل
سنوار کی طرف سے صوفے پر بیٹھ کر دشمن سے چھڑی سے لڑنے کی کوشش کو مزاحمت کی علامت کے طور پر سراہا جارہا ہے، اس ویڈیو سے ملتی جلتی لوگ ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔
مداحوں نے فلسطین کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے ان کی جدوجہد کے اعزاز میں آرٹ ورک شیئر کیا۔ جس میں دیکھا جاسکتا کہ ہر عمر کے افراد یحییٰ سنوار کی طرح ایک چھڑی پھینک رہے ہیں جبکہ اسرائیلی جھنڈا نظر آتش کیا جارہا ہے۔