بدھ، 6-نومبر،2024
بدھ 1446/05/04هـ (06-11-2024م)

مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ؛ جامعتہ الرشید کا بیان سامنے آگیا

24 اکتوبر, 2024 14:09

کراچی: معروف اسلامی اسکالر مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش پوسٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مفتی طارق مسعود کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے گھگھر بھاٹک کے قریب پیش آیا جس میں مفتی طارق مسعود ڈرائیور سمیت شدید زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم دوسری جانب جامعتہ الرشید کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ (جے ٹی آر) سے وابسطہ ترجمان مولانا محمد ندیم نے جی ٹی وی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود کی کار پر فائرنگ کی خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ مفتی صاحب بلکل صحتیاب ہیں جبکہ اس طرح کا کوئی واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:غیر مسلم اداکارہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اہم سوال کر دیا

مولانا محمد ندیم نے کہا کہ آج کل جعلی خبروں کے ذریعے پروپیگنڈا بہت زیادہ ہو رہا ہے، کل بھی اسی طرح مولانا الیاس قادری پر فائرنگ کی جھوٹی خبر چلائی گئی تھی، البتہ مفتی طارق مسعود بخیر و عافیت ہیں۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز دعوت اسلامی کے سربراہ مولانا الیاس قادری کی گاڑی پر فائرنگ کی جھوٹی خبرے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد بانی دعوت اسلامی مولانا الیاس قادری نے اپنی جھوٹی خبر پر وضاحتی بیان جاری کیا تھا۔

ویڈیو بیان کے مطابق مولانا الیاس قادری نے کہا کہ الحمد اللہ میں خیریت سے ہوں اور بیرون ملک آیا ہوا ہوں، عوام سے درخواست ہے اس طرح کی افواہوں سے دور رہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top