مقبول خبریں
حکومت کا گاڑیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بڑا فیصلہ
کراچی: حکومت سندھ نے یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کی سہولیات آن لائن دستیاب کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام کی سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ یکم جنوری 2024 سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کا عمل آن لائن دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں آخری بار توسیع
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نقد لین دین کو ختم کرکے حکومت کا مقصد عوام کی سہولت میں اضافہ کرنا اور ٹیکس ادائیگی کے نظام میں زیادہ شفافیت کو فروغ دینا ہے۔
دریں اثنا سندھ حکومت نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ اقدام شہریوں کو گھروں میں آرام سے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی کے ساتھ موٹر وہیکل ٹیکس آن لائن ادا کرنے کی اجازت دے گا۔