ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

14 سالہ لڑکا اے آئی سے عشق میں مبتلا ہوکر خودکشی کر بیٹھا

24 اکتوبر, 2024 11:13

فلوریڈا کی ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ اسٹارٹ اپ Character.AI پر فروری میں اپنے 14 سالہ بیٹے کی خودکشی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں میگن گارسیا نے کہا کہ کمپنی نے اپنے چیٹ بوٹ کو حقیقی شخص، لائسنس یافتہ نفسیاتی ماہر اور ایک بالغ عاشق کے طور پر پیش کرنے کے لئے پروگرام کیا۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس نے چیٹ بوٹ کے سامنے خودکشی کے خیالات کا اظہار کیا تاہم چیٹ بوٹ اس معاملے کو بار بار اجاگر کرتا رہا۔

Character.AI ادھر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے ایک صارف کی المناک موت پر دکھی ہیں اور اہل خانہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

مقدمے میں الفابیٹ کے گوگل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں کریکٹر ڈاٹ اے آئی کے بانی اپنی کمپنی لانچ کرنے سے پہلے کام کرتے تھے۔

گوگل نے اگست میں ایک معاہدے کے تحت بانیوں کو دوبارہ ملازمت پر رکھا تھا جس کے تحت اسے کریکٹر ڈاٹ اے آئی کی ٹیکنالوجی کا غیر خصوصی لائسنس دیا گیا تھا۔

گارسیا نے کہا کہ گوگل نے کریکٹر ڈاٹ اے آئی کی ٹیکنالوجی کی ترقی میں اتنا بڑا حصہ ڈالا ہے کہ اسے "شریک تخلیق کار” سمجھا جاسکتا ہے تاہم گوگل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے۔

گارسیا کے مقدمے کے مطابق، ان کے بیٹے نے اپریل 2023 میں Character.AI کا استعمال شروع کیا جس کے بعد وہ کمرے میں اکیلا رہنے کے ساتھ خود اعتمادی کا شکار ہونے لگا۔

سیویل ‘گیم آف تھرونز’ کے ایک کردار پر مبنی چیٹ بوٹ کردار ‘ڈینیریس’ سے منسلک ہوا جب کہ چیٹ بوٹ کے کردار نے سیویل کو بتایا کہ "وہ” اس سے محبت کرتی تھی اور اس کے ساتھ جنسی گفتگو میں مشغول تھی۔

انسٹاگرام اور فیس بک کے مالک میٹا اور ٹک ٹاک کے مالک بائٹ ڈانس سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کو مقدمات کا سامنا ہے جس میں ان پر نوجوانوں کی ذہنی صحت کے مسائل میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top