ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

صوبے بھر میں اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان

23 اکتوبر, 2024 13:18

لاہور: حکومت پنجاب نے سموگ کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر کے اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی نے آج دیگر ہدایات کے ساتھ نئے اوقات کار جاری کردیے ہیں جس پر شہریوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بیرونی ورزش سے گریز کریں اور گندی ہوا سے بچنے کیلئے اپنی کھڑکیاں اور دروازے بند رکھیں۔

نئے اوقات کار مطابق صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقات صبح 8:45 بجے سے شروع ہوں گے، جو 28 اکتوبر سے 31 جنوری، 2025 تک نافذ العمل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:شہد کی مکھیوں نے درجنوں اسکول بچوں پر حملہ کر دیا

پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی کے مطابق دیگر احتیاطی تدابیر کے علاوہ ماسک پہننے اور اپنی گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبے میں آتش بازی جیسی سرگرمیوں پر بھی 31 جنوری 2025 تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بدھ کو لاہور مسلسل دوسرے روز بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرفہرست رہا۔

مزید پڑھیں:اسکولوں میں بچوں کو چور بنانے کی تربیت دینے کا انکشاف

ماہرین کے مطابق ملک کے ثقافتی دارالحکومت میں آج کل کے مقابلے میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) زیادہ ہے کیونکہ اسموگ کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، اے کیو آئی کے 300 سے تجاوز کرنے کے بعد صوبائی دارالحکومت کا ماحول صحت کے لیے خطرناک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ 0-5 کا اے کیو آئی اچھا سمجھا جاتا ہے، 51-100 کو معتدل، 101-150 کو حساس گروپوں کیلئے غیر صحت مند، 151-200 کو محض غیر صحت مند، 201-300 کو انتہائی غیر صحت مند، جبکہ 301 ڈگری سے زیادہ کو ‘خطرناک’ قرار دیا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top