مقبول خبریں
پاکستانی شہر کو دنیا کا آلودہ ترین قرار دیدیا گیا
لاہور: آئی کیو ایئر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ثقافتی شہر لاہور کو آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی کیو ایئر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں 400 امریکی اے کیو آئی کا نشان عبور کر گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کی ہوا کا معیار خطرناک اور بدترین ہے۔
ماہر ماحولیات یاسر حسین نے ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند ہوا 50 امریکی اے کیو آئی سے کم ہے جو پی ایم 2.5 ذرات کی پیمائش کرتی ہے جب کہ لاہور کی ہوا صحت مند سطح سے 80 گنا زیادہ آلودہ ہے۔ صوبائی حکام اسموگ کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:فضائی آلودگی کا ایک نیا ہولناک پہلو سامنے آگیا
موسم سرما میں ہوا کے بہاؤ کی سمت بدل جاتی ہے۔ اس وقت پاکستان سے بھارت کی طرف ہوائیں چل رہی ہیں۔ زرعی فضلہ جلانا، گاڑیوں کا اخراج اور بجلی کی پیداوار سب سے زیادہ فضائی آلودگی کا سبب بنتی ہے۔
موسم سرما میں سست ہواؤں کے نتیجے میں آلودہ ہوا لاہور میں رہتی ہے جس سے دھند اور آلودگی جل کر مہلک سموگ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔