مقبول خبریں
صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا اعلان
پنجاب حکومت نے (کل) جمعہ کو صوبے کی تمام نجی اور سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
جی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں 2 روز کیلئے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 18اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے فیصلہ پرائیوٹ کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے باعث کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اعلان طلباء میں کسی قسم کی بدامنی سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھرمیں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کردی ہے۔