مقبول خبریں
پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، اپر دیر، شانگلہ، سوات اور گردونواح کے دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلے کے جھٹکے کوہاٹ، پاراچنار، ہنگو اور اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
مالاکنڈ میں بٹ خیلہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا اور اس کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی جب کہ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔