مقبول خبریں
حجاج کرام کیلئے ‘الیکٹرک جیٹ سروس’ متعارف
سعودی عرب کی قومی ایئرلائن حجاج کرام کو مقدس شہر مکہ مکرمہ اور لگژری ریزورٹس تک پہنچانے کیلئے الیکٹرک جیٹ سروس متعارف کروادی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد ائیر پورٹس یا مشکل رسائی کے مقامات کے درمیان فاصلے کو آسان بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔
میونخ میں مقیم جرمن فرم سے سعودی حکومت نے پہلے ہی لیلیم این وی الیکٹرک جیٹ طیارے خرید لیے ہیں۔
سعودیہ کے مواصلاتی امور کے منیجر رزان شاکر نے کہا کہ اِن اقدامات سے زائرین کو زیادہ سہولت فراہم کرسکیں گے جبکہ جن علاقوں میں ہوائی اڈہ نہیں ہے یا جہاں جانا شاید مشکل ہے وہاں سفر آسان ہوسکے گا۔
اس جیٹ کی خصوصیات کیا ہیں:
- الیکٹرک جیٹ، کم کاربن اخراج کرتا ہے
- جیٹ طیاروں میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیتیں ہیں
- ہر جیٹ 4 سے 6 مسافروں کو ایڈجسٹ کر سکتا ہے اور 175 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے