جمعرات، 5-دسمبر،2024
جمعرات 1446/06/04هـ (05-12-2024م)

کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع

27 نومبر, 2024 08:52

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہو گئیں، جس کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی شہر کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیلیویٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی

ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت پہلے ہی اسی طرز پر چل رہا تھا، اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پیش گوئی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹھنڈک کا یہ رجحان کراچی سے باہر بھی جاری رہے گا جبکہ دیہی سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کی سرد راتیں پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top