ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

والد کے قاتل کو پکڑنے کیلئے 25 سال کی محنت رنگ لے آئی

13 اکتوبر, 2024 18:26

برازیل کی ایک خاتون نے اپنے والد کے قاتل کو پچیس سال کی زندگی وقف کرنے کے بعد بلاآخر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیلین خاتون اپنے والد کے قتل کے بعد 25 سال تک فرار ہونے والے مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر اہلخانہ کو انصاف دلانے میں کامیاب ہوگئیں۔

خاتون کے والد کی رائمنڈو ایلویس گومز نامی شخص کے ساتھ 150 برازیلی رئیلز (1999 میں 29 ڈالر کے مساوی) کے قرض پر لڑائی ہوئی تھی۔ ایک موقع پر ملزم کچھ منٹ کیلئے بار سے باہر چلا گیا تھا پھر بندوق کے ساتھ واپس آیا اور 5 بچوں کے والد کے سر میں گولی مار دی تھی۔

مزید پڑھیں:خاتون کو نوکری کی درخواست کا خط بھیجنے کے 48 سال بعد واپس مل گیا

پولیس کے مطابق قاتل کبھی پکڑا نہیں گیا، لیکن گیوالڈو کے غمزدہ خاندان نے اپنے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی امید کبھی نہیں چھوڑی۔

مقتول کی سب سے بڑی بیٹی جو اس کی موت کے وقت صرف 9 سال کی عمر کی تھی نے قاتل کو پکڑنے کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔

خیال رہے کہ 16 فروری 1999 کو برازیل کے شہر بوا وسٹا کے ایک بار میں بحث کے بعد گیوالڈو جوس ویسینٹ ڈی ڈیوس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top