مقبول خبریں
سعودی عرب میں بیوہ خاتون نے مرحوم شوہر کی پنشن جمع کرکے مسجد تعمیرکرادی
ریاض: سعودی عرب میں ایک مقامی خاتون نے مرحوم شوہر کی ماہانہ پنشن جمع کرکے مسجد تعمیر کرادی۔
سعودی میڈیا کے مطابق بیوہ خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد 30 سال تک پنشن کے پیسے جمع کیے اور اپنے شوہر کے نام سے مسجد کی تعمیر کی سعادت حاصل کی۔
بیٹے نے اپنی والدہ کی مسجد کے احاطے میں کھڑے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ان کی والدہ 30 سال سے والد کی ماہانہ پنشن کے پیسے جمع کررہی تھیں اور اب انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد تعمیر کرائی ہے۔
كم أنت عظيمة يا أمي … لم تهنأ يوما بالراتب التقاعدي البسيط جدا للوالد رحمه الله.. ثلاثون عاما تجمع الريال على الريال حتى بنت مسجدا باسم الوالد رحمه الله … رحمك الله رحمة واسعة وأدخلك فسيح جناتك.. إنا لله وإنا إليه راجعون pic.twitter.com/TXA1gfzTdQ
— محمد الحربي (@dhgmvip) May 28, 2018
محمد الحربی نامی نوجوان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے خاتون کے اس عمل کو سراہتے ہوئے معاشرے کے لیے انتہائیمثبت مثال قرار دیا۔ بعدازاں مسجد مکمل ہونے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔