جمعرات، 16-جنوری،2025
بدھ 1446/07/15هـ (15-01-2025م)

پاکستان کو ’ناکام ریاست‘ کہنے پر عروہ نے بھارتی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

03 جون, 2018 12:00

کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو پاکستان کو ’ناکام ریاست‘کہنے اور پاکستان کے خلاف دوغلی پالیسی اپنانے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب کھری کھری سنادیں۔
حال ہی میں ریلیز ہوئی اداکارہ کرینہ کپور خان اور سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں اہم کردار نبھانے والی اداکارہ سوارا بھاسکر بھی دیگر بھارتی اداکاروں کی طرح پاکستان کے خلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئیں ۔ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں بولڈ مکالمے اور غیر اخلاقی سین ہونے کی وجہ سے فلم پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم یہ پابندی فلم میں اہم کردار اداکرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی۔
ایک شو کے دوران جب فلم پر پاکستان میں پابندی کے حوالے سے ان کی رائے مانگی گئی تو انہوں نے دیگر معتصب بھارتیوں کی طرح پاکستان کو ’ ناکام ریاست‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہم پاکستان کو اتنی اہمیت کیوں دیں، ایک ناکام ریاست جہاں تمام بر ی چیزیں ہوتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top