ہفتہ، 9-نومبر،2024
جمعہ 1446/05/06هـ (08-11-2024م)

کالعدم بی ایل اے "را” کی بغل بچہ تنظیم بن گئی

08 اکتوبر, 2024 13:58

فدائی حملیں کرنے والی کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنا زِراب انٹیلی جنس ونگ کا اعلان کر دیا۔

دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)  کے ترجمان نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ بی ایل اے باضابطہ طور پر ’زِراب‘ (Zephyr Intelligence Research & Analysis Bureau) کے نام سے انٹیلی جنس ونگ کا اعلان کرتا ہے۔

بی ایل اے کے مطابق یہ بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے، جس میں سیکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبر، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کار اور تفتیش کار شامل ہیں۔ بلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زِراب کے خفیہ سیل قائم کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی دھماکا؛ چین نے پاکستان سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے مطابق یہ خاموش سپاہی دشمن کے تمام اداروں میں دراندازی کرنے میں کا میاب ہوگئے ہیں۔ زِراب کی برسوں کی خاموشی اور روزانہ کی محنت نے انہیں کل کی طرح مہلک حملے کرنے کے قابل بنایا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اتوار کی رات کراچی میں جناح ایئرپورٹ سے نکلنے والی چینی انجینئروں و سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطحی قافلے کو فدائی حملے کا نشانا بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں جناح ائیرپورٹ کے باہر فدائی حملے میں 5 سے زائد چینی انجینئرز و سرمایہ کار ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top