مقبول خبریں
ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے یک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے
پشاور: پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئٹ کیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔
جی نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئیٹ کیا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن وہ بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں۔
پښتو لیکلې نه شم خو پښتو ماته ګوډه وایم او البته ستاسو په سر پښتو کووم
او ستاسو سره د پښتو ورځ لمانځلم
ډېرن سمي@JAfridi10 hope i said it right— Daren Sammy (@darensammy88) May 29, 2018
ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں اپنے مداحوں کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔ جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔