مقبول خبریں
دلجیت کی پاکستانی مداح کو تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل
کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ نے برطانیہ میں پاکستانی مداح کو تحفہ دیکر مداحوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا سائٹس پر برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی پاکستانی مداح کو تحفہ دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
دورانِ کنسرٹ گلوکار نے ہال میں موجود مداحوں کو تحفے کا اعلان کیا۔ گلوکار نے اس خاتون کو خصوصی تحفہ پیش کیا جس کا نام بیلٹ کے ذریعے منتخب کیا گیا جب وہ اسٹیج پر آئیں۔
مزید پڑھیں: خود سے شادی کرنیوالی ٹِک ٹاکر نے 26 سال کی عمر میں خودکشی کرلی
دلجیت دوسانجھ نے خاتون سے پوچھا کہ آپ کہاں سے ہیں؟ اس نے جواب دیا کہ میرا تعلق پاکستان سے ہے۔ بھارتی گلوکار نے کہا کہ ہمارے لیے پاکستان اور بھارت دونوں برابر ہیں۔ ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے ان دونوں کا احترام اور پیار کرتے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ کی تقریر پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
بھارتی گلوکار نے پاکستانی مداح کو تالیاں بجا کر اسٹیج سے رخصت کردیا۔