منگل، 15-اکتوبر،2024
منگل 1446/04/12هـ (15-10-2024م)

مقبول خبریں

عتیقہ اوڈھو کی معروف اداکار کی پٹائی کرنے کا انکشاف

29 ستمبر, 2024 17:41

پاکستان کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طالب علمی کے دنوں میں عدنان صدیقی کو مارا پیٹا کرتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق عتیقہ صدیقی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں عدنان صدیقی کی شخصیت کے بارے میں بات کی اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اداکار اب خوبصورت اور پرکشش نظر آتے ہیں۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ عدنان اب نہ صرف ایک تجربہ کار اداکار بن چکے ہیں بلکہ ان کی شخصیت، ان کی جسمانی خصوصیات میں بھی بہتری آئی ہے اور وہ خوبصورت بھی نظر آتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اور عدنان صدیقی ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے اور ہم جماعت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدنان صدیقی اور میں نے کراچی کے ایک اسکول میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی، جہاں لڑکے اور لڑکیاں پانچویں جماعت تک ایک ساتھ پڑھتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسکول کے دنوں میں وہ عدنان صدیقی کو بہت مارتی تھیں اور یہ بات وہ پہلے بھی بتا چکی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اداکار کو مارنے کی وجہ یاد نہیں ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اسکول میں ٹام بوائے ہوا کرتی تھیں کیونکہ وہ ہر روز عدنان صدیقی کو مارتی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top