اتوار، 13-اکتوبر،2024
اتوار 1446/04/10هـ (13-10-2024م)

مقبول خبریں

حسن نصر اللہ کی شہادت کیخلاف امریکی سفارتخانے کے باہر ریلی کی تیاری

29 ستمبر, 2024 16:42

کراچی: حامیان مظلومین فلسطین نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کیخلاف احتجاج کی تیاری کر رہے ہیں۔

ترجمان حامیان مظلومین فلسطین کے مطابق شرکاء کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ شہر بھر سے شرکاء کو نمائش پہنچانے کیلئے ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حامیان مظلومین فلسطین کے ترجمان نے اتوار کے روز بتایا کہ کراچی میں علماء کرام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے ایک ریلی نمائش چورنگی سے امریکی قونصل خانے تک نکالی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:حسن نصراللہ کا خون مزاحمت کو مزید تقویت دے گا، ایرانی وزیر خارجہ

ریلی کے شرکاء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو مختلف علاقون سے نمائش چورنگی پر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

ترجمان حامیان مظلومین فلسطین کے مطابق علماء کی قیادت میں احتجاج امریکی قونصل خانے کی طرف مارچ کرے گا۔ ریلی کے مقام تک شہر بھر سے شرکاء کو لانے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین نے اسلام آباد میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کے خلاف آبپارہ سے امریکی سفارت خانے تک لانگ مارچ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حامیان مظلومین فلسطین ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما راجہ ناصر عباس کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top